کھیرے کے حیرت انگیز فوائد جنکو جان کر آپ حیران رہ جائے گے

76

 کھیرے کے حیرت انگیز فوائد جنکو جان کر آپ حیران رہ جائے گے

 

آپ کو معلوم ہوگا کہ کھیرا انسانی صحت اور خوبصورتی میں کتنا کمال رکھتا ہے اس میں موجود وٹامن اے اور  بی 1 ب بی3 بھاری مقدار میں موجود ہوتا ہے جو نہ  صرف انسانی صحت کیلئے فائدہ مند یے بلکہ خوبصورتی میں اضافے کے لئے اپنا اہم کردار ادا کرتا ہے خاص طور پر  مدافعتی نظام میں اپنا اہم کردار ادا کر تا ہے

کھیرے میں وٹامن بی-1، بی-2، بی-3، بی-6، بی-5، سی، فولک ایسڈ، میگنیشئیم، آئرن، کیلشئیم، زنک، پوٹاشئیم اور فاسفورس پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ فائدہ مند ہے۔

 

 پانی کی کمی

جسم میں پانی کی کمی کو ختم کرنے کے لئے کھیرا ایک سستا اور اہم جُز ہے لہٰذا اس کا استعمال آپ ہر موسم میں کریں چاہے سلاد میں کھائیں یا پھر اس کا جُوس پیئیں۔ یہ جسم کی گرمی کی وجہ سے ہونے والے معدے اور پیٹ کے مسائل کو آپ سے دُور رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

 سفر کے دوران قے اور جی گھبرانا

اکثر لوگوں کو سفر کے دوران قے اور جی گھبرانے کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے ان کو چاہیئے کہ وہ صرف ایک کھیرا اپنے ساتھ رکھ لیں اور جیسے ہی متلی ہونے لگے کھیرے کا ایک سلائس کھالیں یہ بہت اچھا فریشنر بھی ہے

دوپہر کی نیند اور سستی

دوپہر میں سستی کی وجہ سے نیند آنے لگتی ہے اور جسم میں درد محسوس ہوتا ہے اور جب تک سو نہ جائیں سکون نہیں آتا۔ اس لئے آپ دوپہر میں کھانے کے بعد کھیرے کھالیں یہ سستی بھگانے میں بھی مدد دیتا ہے

 سٹریچ مارکس

ٹانگوں اور بازوؤں پر سٹریچ مارکس ہوجاتے ہیں اور اس کی وجہ سے جلد کی خوبصورتی ماند پڑجاتی ہے، اس کے لئے روزانہ کھیرا کھائیں اور اس کا رس سٹریچ کی جگہ پر لگا کر کپڑے سے باندھ لیں یہ بھی ایک اچھا نسخہ ہے

ہائی وٹامن مواد

 کھیرے کے بارے میں ہمیں جس چیز کو سب سے زیادہ اجاگر کرنا چاہئے وہ اس میں اعلی وٹامن مواد ہے۔ سب سے پہلے  وٹامن اے کے  فواہد کو اجاگر کرنے جارہے ہیں ، جو موکوسا ، جلد ، آنکھیں ، ہڈیوں کی صحیح حالت کے لئے ضروری ہہےاس طرح جسم کے دفاع میں ایک بہتری حاصل کرنےمیں مدد کرتا ہے