ہمارے جسمانئ مسائل کیلئے زیرے میں پوشیدہ رازمیں حل

ہمارے جسمانئ مسائل کیلئے زیرے میں پوشیدہ رازمیں حل

 

 

نظامِ ہضم اور پیٹ کے مسائل

یہ زیرہ جسم میں موجود جذب کرنے کے عمل کو مضبوط بناتا ہے- یہ جسم سے زہریلے مادے خارج کرتا ہے- یہ پیٹ کے اپھارہ پن کو ختم کرتا ہے- زیرے کی چند چمچ کھانے سے آپ پیٹ کی تکالیف سے دور رہ سکتے ہیں- 1 چائے کا چمچ زیرہ ایک گلاس پانی میں ابال کر پینے سے کئی فوائد حاصل ہوسکتے ہیں-

خون اور آئرن کی کمی

زیرہ میں آئرن کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے٬ 100 گرام زیرہ 66 ملی گرام آئرن پر مشتمل ہوتا ہے- دو سے تین چمچ کھانے سے آپاایک دن کی آئرن کی مطلوبہ مقدار پوری ہوجاتی ہے-

وزن میں کمی کے لیے بہترین

ماہرین کے مطابق روزانہ ایک چمچ زیرہ کھانے سے آپ اپنا وزن باآسانی کم کرسکتے ہیں اور اس کے ساتھ ہی جسم کی چربی میں کمی واقع ہوتی –

معیاری نیند

بہترین عملِ انہضام گہری نیند کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے جبکہ زیرہ ان دونوں ہی حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے- زیرہ میں melatonin نامی مادے کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے جس کا براہ راست تعلق نیند کے نظام سے ہوتا ہے- اگر آپ کو پرسکون نیند میسر نہیں ہے تو اپنے رات کے کھانے میں زیرہ کا زیادہ استعمال کیجیے-

سانس کے امراض میں مبتلا افراد کے لیے زیرہ ایک مثالی غذا اور دوا کی حیثیت رکھتا ہے- بالخصوص دمے کے مریضوں کے لیے یہ انتہائی بہترین واقع ہوا ہے-

ذیابیطیس سے بچاؤ

زیرہ خون میں شکر کی سطح کو مناسب سے رکھنے کے حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے- زیرہ ذیابیطیس کے مریضوں کے لیے بھی ایک بہترین دوا کا کام دے سکتا ہے- ذیابیطیس کے مریضہ زیرہ پانی میں شامل کر کے ابالیں اور اس کے بعد چھان کر پی لیں-

بڑھتی عمر کے اثرات

زیرہ میں وٹامن ای پایا جاتا ہے جو کہ بڑھتی عمر کے اثرات کو روکتا ہے جیسے کہ جھریاں پڑنا٬ عمر کے ساتھ ساتھ جلد پر پڑنے والے دھبے یا پھر جلد کا لٹکنا وغیرہ- اس کے علاوہ زیرہ قبل از وقت عمر کے بڑھنے کی علامات کی روک تھام بھی کرتا ہے-

خارش اور جسم کی گرمی

اگر آپ جلد کی خارش اور جسم کی گرمی سے پریشان ہیں تو ابلتے ہوئے پانی میں تھوڑا سا زیرہ شامل کریں اور اس پانی سے نہائیں٬

 

 

Comments are closed.