روزانہ کتنی کیلوریز کا استعمال کرنا چاہیے تاکہ آپ بھی ہو سکیں ایک دم فٹ اور اسمارٹر

123

روزانہ کتنی کیلوریز کا استعمال کرنا چاہیے تاکہ آپ بھی ہو سکیں ایک دم فٹ اور اسمارٹ

 

آج ہم آپ کو بتائیں گے کے وزن کم کرنے کے لئے آپ کو ایسا کیا کرنا چاہیئے جس کو اپنا کر آپ با آسانی اپنا وزن تیزی سے کم کر سکتے ہیں۔

خواتین کے لئےمختص کیلوریز

 

متحرک عورت جس کی عمر 26–50 سال ہو اسے اپنے وزن کو برقرار رکھنے کے لئے روزانہ 2 ہزار کیلوری کھانے کی ضرورت ہوتی ہے ۔

 

وہ خواتین جو بہت ایکٹو رہتی ہیں اور کم سے کم روزانہ 3 میل سے زیادہ پیدل چلتی ہیں انہیں اپنا وزن برقرار رکھنے کے لئے 220

کیلوریز کا استعمال کرنا ہوتا ہے اور انہیں اپنا وزن کم کرنے کے لئے کیلوریز کی مقدار کو گھٹا کر ا700 کرنا ہوتا ہے۔

جبکہ وزن کم کرنے کی خواہش کو پورا کرنے کے لئے انہیں 1300 کیلوریز روزانہ استعمال کرنی ہو گی جس سے وہ اپنا وزن 1 پاؤنڈ ہر ہفتے کم کر سکتی ہیں۔

 

مردوں کے لئےمختص کیلوریز

 

26 سال تک کے مردوں کو اپنا وزن برقرار رکھنے کے لئے 2600 کیلوریز روزانہ کی ضرورت ہوتی ہے، جبکہ وزن گھٹانے کے کیلوریز کے استعمال کو گھٹا کر 2100 کیلوریز روزانہ کا استعمال کرنا ہو گا جس سے وہ اپنا 1 پاؤنڈ وزن ہر ہفتہ کم کر سکتے ہیں۔

 

کیلوریز استعمال کرنے کا طریقہ

کیلوریز دراصل توانائی کا پیمانہ ہے اگر آپ وزن بڑھانا چاہتے ہیں تو زیادہ کیلوریز کا استعمال کریں اور اگر کم کرنا چاہتے ہیں تو جتنی ہو سکے کم کیلوریز استعمال کریں، اب اس کے لئے آپ کو ایسی غذاؤں کا استعمال چھوڑنا ہوگا جن میں کیلوریز کی مقدار زیادہ ہوں جیسے چائے، کافی، تیل میں تلی ہوئی چیزیں پراٹھے میٹھا وغیرہ۔

 

وزن تیزی سے کم کرنے کے لئے کیا کرنا ہوگا؟

وزن کو تیزی سے کم کرنا چاہتے ہیں تو کم سے کم کیلوریز والی غذائیں استعمال کریں، زیادہ سے زیادہ سبزیاں کھائیں، ایسے جوس اور ڈرنک کے استعمال سے گریز کریں جن میں چینی ہو، پانی زیادہ سے زیادہ پیئیں، وزرش کریں اور ویٹ لفٹنگ کریں چکنائی کم سے کم استعمال کریں۔