افغانستان ؛ اسکول پر راکٹ حملے میں 25 طالبات سمیت 40 افراد جاں بحق

90

افغانستان ؛ اسکول پر راکٹ حملے میں 25 طالبات سمیت 40 افراد جاں بحق

کابل: 

افغانستان کے دارالحکومت میں ایک اسکول پر تین راکٹ داغے گئے جس کے نتیجے میں 25 طالبات سمیت 40 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل کے علاقے دشت بارچی کے سید الشہدا اسکول پر اس وقت راکٹ حملہ کیا گیا جب طلبات چھٹی کے بعد باہر نکل رہی تھیں۔ 100 کے قریب طالبات کو اسپتال منتقل کیا گیا۔